19 جون، 2018، 8:30 PM

روس میں فیفا ورلڈ کپ میں جاپان نے کولمبیا کو شکست دیدی

روس میں فیفا ورلڈ کپ میں جاپان نے کولمبیا کو شکست دیدی

روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018 اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔ آج گروپ ایچ میں جاپان نے کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018  اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔ آج گروپ ایچ میں  جاپان نے کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی۔ اطلاعات کے مطابق جاپان اور کولمبیا کے میچ کا آغاز بڑا سنسنی خیر رہا اور ابتدائی 3 منٹ میں کولمبیا کی ٹیم کو کارلوس سانچز مورینو کا نقصان اٹھانا پڑا جنہیں ریفری نے لال کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا تاہم میچ کے چھٹے منٹ میں جاپان کے چنجی کاگاوا نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو پہلی برتری دلائی۔ غبعد میں کولمبیا کے جوان فرنینڈو کوئنٹیرو نے 39ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1سے برابر کردیاا۔ اس بعد بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پرزبردست حملے کیے لیکن یہ سب حملے ناکام رہے تاہم 73ویں منٹ جاپان کے یویا اوساکو کولمبیا کے خلاف دوسرا گول کرنےمیں کامیاب ہوگئے اور 1-1کے اسکور کی برابری کو ختم کرتے ہوئے اسکور 1-2  کرکے ٹیم کو برتری دلادی ۔

کولمبیا کی ٹیم ، جاپان کی 1-2کی برتری کو ختم کرنے میں آخر تک ناکام رہی جس کے نتیجے میں جاپان 1 کے مقابلے ميں 2 گول سے جیت گیا۔

News ID 1881531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha